حکومت رقم کی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی میں انقلاب لانے کے لئے نقد رقم کی ادائیگی کے رجحان کو کم کر کے اب اس سال کے آخر تک ڈاک خانوں میں بھی اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے جارہی ہے۔
یہ اطلاع
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں سوال کے دوران دی۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان میں 87 فیصد ادائیگی نقدی میں ہوتی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگی زیادہ ہوتی ہے۔